ایڑھی کا درد، مریض کی اپنی چربی سے دورکرنیکا تجربہ

ایڑھی کا درد، مریض کی اپنی چربی سے دورکرنیکا تجربہ

پٹس برگ(نیٹ نیوز)ایڑھی کا پرانا اور شدید درد پلینٹر فیسائٹس کہلاتا ہے ۔

 یہ بہت تکلیف دہ اور شدید جلن پیدا کرتا ہے جس کا آپریشن بھی کرنا پڑتا ہے ۔ اب جامعہ پٹس برگ نے ان مریضوں کے پیٹ کی چربی انجکشن میں بھر کر ان کے علاج میں جزوی کامیابی حاصل کی ہے ۔اگرچہ اس میں صرف 14 افراد پر ہی تجربات ہوئے لیکن ان کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں جس کی روداد جرنل آف پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکشن سرجری میں شائع ہوئی ہے ۔

یہاں بتانا ضروری ہے کہہ یہ کیفیت ایک مسلسل عارضہ بن جاتی ہے اور کسی بھی طرح چین نہیں ملتا۔جامعہ پٹس برگ کے جیف گیوسنوف اور ان کے ساتھیوں کے مطابق خود مریض کی چربی ایڑھی میں پہنچ کر اندر کی بافتوں کی نمو دوبارہ بڑھاتی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ چربی میں سٹیم سیل کے ساتھ ایسے اجزا بھی ہوتے ہیں جو حیاتیاتی اجسام کی نمو کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں