قربان کئے گئے انسانوں کی 12 سو سال پرانی باقیات
پیرو(نیٹ نیوز)جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے آٹھ بچوں اور 12 بالغوں افراد کی باقیات دریافت کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو 12 سو سال سال قبل بَلی چڑھایا گیا تھا۔
ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ باقیات لیما کے مشرق میں آثار قدیمہ کے مقام پر بڑے پیمانے پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔ ماہر آثار قدیمہ پیٹر وان ڈیلن نے کہا کہ بچوں اور بڑوں میں سے کچھ کو کپڑوں کی تہوں میں لپیٹ کر ممی بنایا گیا تھا اور ممکنہ طور پر مرکزی ممی کی خاطر ان کا بلیدان دیا گیا تھا۔
وان ڈیلن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس دور کی ثقافتوں کیلئے موت زندگی کا خاتمہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک متوازی دنیا میں منتقلی تھی جہاں مرنے والے رہتے تھے ۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے بتایا کہ تدفین کے وقت ان کے ساتھ دیگر سامان کے علاؤہ موسیقی کے آلات بھی دفن کئے گئے تھے ۔