جراثیم کش، کھانے اور گھل جانے والا پلاسٹک تیار

جراثیم کش، کھانے اور گھل جانے والا پلاسٹک تیار

ساؤ پالو(نیٹ نیوز)اس وقت پلاسٹک پوری دنیا کیلئے ایک خوفناک مسئلہ بنایا ہوا ہے۔

اس تناظر میں برازیلی سائنسدانوں نے بیکٹیریا کُش، ازخود تلف ہونے بلکہ کھانے کے قابل پلاسٹک تیار کیا ہے ۔برازیل کی ساؤپالویونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر مارسیا ریگینا ڈی مورا نے حیاتیاتی پالیمر سے یہ سبز پلاسٹک بنایا ہے جسے ‘بایوپلاسٹک’ بھی کہا جاسکتا ہے ۔ یہ بے رنگ ، بے بو اور بے ذائقہ پاؤڈر کی شکل میں بھی ملتا ہے ۔لیکن اس میں مضبوطی اور لچک ویسی نہیں ہوتی جو روایتی پٹرولیم پلاسٹک میں ملتی ہے ۔ ڈاکٹر مارسیا بہت پرامید ہے کہ یہ کم خرچ اور ماحول دوست پلاسٹک کم ازکم تھیلیوں اور پیکنگ میں استعمال ہوسکتا ہے ۔ اس طرح یہ روایتی پلاسٹک کے مقابلے میں بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔اسی تحقیقی گروہ نے کچھ تبدیلی کے بعد کھایا جانے والا حیاتیاتی پلاسٹک بھی تیار کیا ہے اس کے علاوہ بیکٹیریا دور رکھنے والی زخم پٹیاں بھی تیار کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں