2030میں رمضان میں 36روزے ہونگے ، ماہر فلکیات
ریاض(نیٹ نیوز)سعودی ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2030میں رمضان المبارک میں 36 روزے ہوں گے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 2030 میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا جس کی وجہ عیسوی سال میں دو ہجری سال کی آمد ہے اور عیسوی اور ہجری سال میں 11روز کا فرق ہوتا ہے ۔خالد الزعاق نے کہا کہ 2030منفرد سال ہوگا کیوں کہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے ، 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030میں رکھے جائیں گے ۔سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہوگا اور 1452ھ میں رمضان کی شروعات 26دسمبر 2030کو ہوگی۔