دوران پرواز خاتون مسافر پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی فضائی کمپنی نے جہاز کے عملے پر حملہ کرنے کے الزام میں مسافر خاتون پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی کمپنی نے دوران پرواز ایک خاتون مسافر پر اسّی ہزار ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے جس کی وجہ جہاز کی کھڑکی کھولنا اور عملے سے جھگڑنا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خاتون مسافر جہاز کی کھڑکی کھول کر دوسرے مسافروں اور عملے کے لیے خطرے کا باعث بن رہی تھی جس پر عملے کی جانب سے روکا گیا تو وہ لڑنے لگی۔
عملے پر حملہ کرنے کے بعد جہاز کے عملے نے خاتون کے منہ پر ٹیپ لگاکر اسے سیٹ سے باندھ دیا۔یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا تھا لیکن ایف اے اے نے تفصیلی انکوائری کے بعد گزشتہ دنوں خاتون پر 81 ہزار 950 ڈالرز جرمانے کا اعلان کیا جو اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے ۔