پائلٹوں کی دوران پرواز طیارے تبدیل کرنیکی کوشش

پائلٹوں کی دوران پرواز طیارے تبدیل کرنیکی کوشش

واشنگٹن(نیٹ نیوز)دو پائلٹوں کے درمیان فضا میں طیاروں کو تبدیل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی ریاست ایریزونا میں دو پائلٹوں نے فضا میں اپنے طیارے تبدیل کرنے کا کرتب دکھانے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام رہی اور ایک طیارہ زمین بوس ہوگیا۔ ریڈ بُل کمپنی کے طیاروں میں دو فضائی غوطہ خوروں نے ‘‘پلین سویپ’’ کرتب دکھانے کی کوشش کی جس کے دوران ایک طیارہ زمین پر گر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زمین پر گرنیوالے طیارے کے پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی ۔

‘‘پلین سویپ’’ ایک ایسا کرتب ہوتا ہے جس میں دو پیرا گلائیڈرز جو جہاز اڑانا بھی جانتے ہیں الگ الگ طیارے میں پرواز بھرتے ہیں اور فضا میں اپنے طیارے سے نکل کر دوسرے طیارے میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دونوں لینڈنگ کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں