فاسٹ فوڈ دکان کے پاس رہائش ذیابیطس کا خطرہ بڑھائے
لندن(نیٹ نیوز)جنوبی ایشیا کے دو ممالک کے سروے سے دلچسپ انکشاف ہوا کہ اگر آپ کے گھر کے پاس فاسٹ فوڈ کی دکانیں ہیں تو وہاں سے بار بار کھانا منگواکر کھانے کا جی کرتا ہے اور اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔
امپیریل کالج لندن کی پروفیسر میلیسا اور ان کے ساتھیوں کا اصرار ہے کہ ہماری رہائش اور اطراف کے ماحول کا ہماری غذائیت پر اثر پڑسکتا ہے ۔ سروے سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کے قریب رہنے والے افراد وقت بے وقت معمولی بھوک پر بھی باہر نکل کر کھانا لے آتے ہیں اور اپنی بھوک مٹاتے ہیں۔ اس لحاظ سے فاسٹ فوڈ دکانوں کی آسان دسترس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ دوسری جانب خواتین اور بلند آمدنی والے لوگوں میں اس کا رجحان زیادہ دیکھا گیا جو اشتہا کے ہاتھوں فاسٹ فوڈ سے ہاتھ نہیں روک سکتے ۔ ایسے لوگوں میں شوگر کا رجحان زیادہ دیکھا گیا تھا۔