طیارے میں ڈلیوری ،بیٹی کا نام سکائی (آسمان )رکھ دیا

طیارے میں ڈلیوری ،بیٹی کا نام سکائی (آسمان )رکھ دیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں دوران پرواز جہاز میں بچی کی پیدائش پر والدین نے اس کا نام سکائی (آسمان)رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ایئرلائن میں خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی، بچی کی پیدائش زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں اڑتے طیارے میں ہوئی تو والدین نے اسے مناسبت سے اس کا نام سکائی رکھا۔شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک زچکی کا درد اٹھا، ایئرلائن عملے نے ہرممکن مدد کی اور فوری طور پر انہیں واش روم کی جانب لے گیا جہاں شکیریا نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا۔واضح رہے جہاز میں پیدائش کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں