ایشیائی ہاتھی اپنے مردہ بچوں کا طویل غم مناتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)ایشیائی ہاتھی بھی افریقی ہاتھیوں کی طرح اپنے پیاروں کا طویل غم مناتے ہیں۔اس کا انکشاف بعض ویڈیو زسے ہوا ہے جس میں ایشیا کی مادہ ہتھنیوں کو اپنے مردہ بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
کچھ مادہ ہاتھیوں نے بچے کو ہفتوں تک اٹھائے رکھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ہاتھی مضبوط سماجی بندھن میں رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ کسی ہاتھی اور بالخصوص بچے کی موت ماں کیلئے بہت افسوسناک ہوتی ہے اور وہ اپنے مردہ بچوں کو طویل عرصے تک ساتھ لئے گھومتی ہیں۔ اس سے قبل ریگستانی اونٹوں میں کو بھی اپنے مردہ بچوں پر آنسو بہاتے اور افسردہ دیکھا گیا ہے ۔