کرسی کا جھگڑا،خواتین ٹیچر ز لڑپڑیں ،ویڈیو وائرل
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں کرسی کے معاملے پر دو خواتین ٹیچر لڑ پڑیں،یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر چتراکوٹ کے ایک پرائمری سکول میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین نے ایک کرسی کو اپنی اپنی طرف سے دبوچ کر رکھا ہوتا ہے اوراسی دوران ان کے درمیان تکرار جاری ہے ۔کمنٹس میں ایک شخص نے مسکراہٹ کے ایموجی کیساتھ لکھا ہے انڈیا میں خوش آمدید ۔ایک اور صارف نے اسے سیاسی رنگ دیتے ہوئے کہایہ بی جے پی کا دور حکومت ہے ، اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔