آن لائن گیمنگ،والد کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ غائب
نئی دہلی(نیٹ نیوز)ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے بیٹے کے آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے فوجی کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے لٹ گئے ۔شہر آگرہ میں جب ریٹائرڈ فوجی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔
سائبر کرائم ونگ نے فوجی کی شکایت پر کارروائی کی اور فوجی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نکالیں، جس سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے پہلے رقم پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعدازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق یہ بینک اکاؤنٹ کرافٹن کمپنی کا ہے جو ‘بیٹل گراؤنڈ آن لائن انڈیا’ کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے ،گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث فوجی کا بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا اور اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے رقم خرچ ہوگئی۔