برطانیہ،پالتو کتے نے بطخ کے15بچوں کو گود لے لیا

برطانیہ،پالتو کتے نے بطخ کے15بچوں کو گود لے لیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک کتے نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا اور اب بھی وہ ان کا خیال رکھ رہا ہے ۔لیبریڈور نسل کے ایک رحم دل کتے ، فریڈ نے ماں کے غائب ہونے پر بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماؤنٹ فیشے کاسل ایسیکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک غائب ہوگئی اور چھوٹے بچے پریشان تھے ۔ یہاں اس نے بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔ اگرچہ کتے کا مالک ان بطخ کے بچوں کو کھلاتا ہے لیکن فریڈ بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کبھی انہیں آغوش میں لیتا ہے تو کبھی پیٹھ پر سوار کرا کے سیر بھی کراتا ہے ۔جانوروں کے رویے کے ماہرین کہتے ہیں کہ قدرت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھے گئے ہیں جب کتوں نے کسی پرندے کا اتنا خیال رکھا ہو ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں