2رنگوں کے پر اورسر سے گنجا حیرت انگیز پرندہ کیپوچن برڈ

2رنگوں کے پر اورسر سے گنجا حیرت انگیز پرندہ کیپوچن برڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)کیپوچن برڈ ایک حیرت انگیز اور عجیب و غریب خصوصیات کا حامل پرندہ ہے اور یہ زیادہ تر براعظم جنوبی امریکا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔

یہ ایک مخصوص گیت کی طرح کی آواز نکالتا ہے جو ان کے نر اور مادہ کے ملاپ کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے پر ہلکے براؤن اورپیٹ کے قریب چمکدار اورنج یا نارنگی رنگ کے ہوتے ہیں، اس کا سر بالکل گدھ کی طرح گنجا ہوتا اور یہ نیلی جلد سے ڈھکا ہوتا ہے ۔ ویسے ہی دو رنگوں کے پر اور سر کی وجہ سے یہ کافی منفرد نظر آتا ہے ،اس کا گانا بارہ سنگھے کی آواز اور درختوں کے کاٹنے والے کٹر کی مشترکہ آواز جیسی ہوتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں