سب سے لمبی زبان ،سٹیک سے 5بلاک نکالنے کا ریکارڈ

 سب سے لمبی زبان ،سٹیک سے 5بلاک نکالنے کا ریکارڈ

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے لمبی زبان کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص نے تیز ترین وقت میں زبان سے پانچ بلاکس نکال کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی شہری نک سٹیوبرل نے 55.526 سیکنڈ میں ایک سٹیک سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس سے قبل امریکی شہری نے 10.1 سینٹی میٹر تقریباً 3.97 انچ کی پیمائش کے ساتھ اپنی زبان کے ذریعے پینٹنگ کی مہارت دکھاکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔نک سٹیو برل کاکہناہے کہ وہ اپنی لمبی زبان کے مزید کئی ریکارڈ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں