دوسروں کے جسم کی بو سونگھنے سے انزائٹی کم ہوتی ہے

دوسروں کے جسم کی بو سونگھنے سے انزائٹی کم ہوتی ہے

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ عجیب سی بات سامنے آئی ہے کہ دوسروں کے جسم کی بدبو سونگھنے سے انزائٹی کم ہو سکتی ہے۔۔

سویڈن کے محققین نے یہ نیا تجربہ اپنی تحقیق میں بغلوں کے پسینے کے استعمال سے کیا اور اس کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ انزائٹی کو انسانی ‘کیمو سگنلز’ کی مدد سے کم کیا جا سکتا ہے ۔سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جب مائنڈفلنس تھراپی کے ساتھ بدبو کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تو انزائٹی میں تقریباً 40 فیصد تک کمی آتی ہے ۔تحقیق کے مطابق، یہ بدبو انسانوں کو کھانے یا دھواں دار آگ سے خطرہ محسوس کرنے میں مدد کر سکتی ہے ۔ سویڈش محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کی یہ بو ہماری جذباتی کیفیت یعنی یہ بھی بتا سکتی ہے کہ انسان خوش ہے یا پھر فکر مند۔ محقق ایلیسا ویگنا کیمطابق ہم اب اسی طرح کے ڈیزائن کے ساتھ ایک اور مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ نتائج کی تصدیق کی جاسکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں