آسٹریلیا میں خوش قسمت شخص کو سونے کی چٹان مل گئی

 آسٹریلیا میں خوش قسمت شخص کو سونے کی چٹان مل گئی

سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک شخص کو ڈھائی کلو سے زائد وزن کا سونا ملا جس کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جارہی ہے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جہاں اس شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) سونے کی کانوں میں ایسی چٹان دریافت کی جس میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز (ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کا سونا چھپا تھا۔سونے کی اس چٹان کے ٹکڑے کو میلبورن کے قریب ایک شخص ڈیرن کمپ نے خریدا تھا ۔ڈیرن کمپ چیزیں خریدنے والے ایک سٹور کے مالک ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اکثر افراد ایسی چٹانیں لے کر آتے ہیں جو دیکھنے میں سونے کی ہوتی ہیں مگر اندر صرف پتھر ہوتے ہیں جس شخص نے اس چٹان کو ڈھونڈا تھا، اس کا خیال تھا کہ اس کی قیمت 6 سے 7 ہزار ڈالرز ہوگی مگر جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ 4.6 کلوگرام وزنی چٹان میں 2.6 کلوگرام سونا موجود ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں