کسی بھی چمکدار شے کو کیمرہ بنانے والا کمپیوٹر وژن نظام

کسی بھی چمکدار شے کو کیمرہ بنانے والا کمپیوٹر وژن نظام

بوسٹن(نیٹ نیوز)ماہرین نے کسی کمرے میں رکھی روشن اور چمکیلی اشیا کے انعکاس سے تصاویر لینے والا ایک نیا کمپیوٹروژن سسٹم تیار کیا ہے۔۔

 اس طرح کسی بھی ایسی چیز کو کیمرہ بنایا جاسکتا ہے جو تھوڑی بہت چمکتی ہو جس میں دھات سے لے کر پلاسٹک تک شامل ہیں۔میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور رائس یونیورسٹی کے مشترکہ طور پر کمپیوٹر وژن سسٹم بنایا ہے ۔ یہ نظام معمولی انعکاس والی اشیا کو بھی ڈیجیٹل سینسر میں بدل سکتا ہے ۔ اس طرح اطراف میں جذب ہونے اور منعکس ہونے والی دمک سے بھی تصویر کشی ممکن ہوسکتی ہے ۔اس کے علاوہ کمپیوٹر وژن سے ہر ایک زاویے اور جیومیٹری کو دیکھا جاسکتا ہے اور یوں وہ سب کو ملاکر ایک تصویر بناتا ہے ۔ سائنسدان کسی شے کے دوجہتی عکس کو کئی جہتی ماحول میں رکھ کر اس کی سہ جہتی تصویر بناتے ہیں اور یوں صرف عکس سے ہی تصویر لی جاسکتی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں