ایسا قصبہ جہاں سورج اب جنوری کے آخرمیں طلوع ہوگا

ایسا قصبہ جہاں سورج اب جنوری کے آخرمیں طلوع ہوگا

الاسکا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست الاسکا میں ایک قصبہ ایسا بھی موجود ہے ، جہاں رواں سال 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب آئند ہ برس جنوری کے آخرمیں طلوع ہوگا۔

شمالی الاسکا کے قصبے اتقیاگوک میں آخری بار سورج رواں سال 18 نومبر کو غروب ہوا تھا۔آرکٹک سرکل میں واقع یہ قصبہ ہر سال قطبی رات کا تجربہ کرتا ہے ۔ اس قصبے کی آبادی صرف 4000 پر مشتمل ہے ، جبکہ 18 نومبر کو سورج 12:35 پر طلوع ہوا اور صرف ایک گھنٹہ 12 منٹ بعد 1 بج کر 48 منٹ پر غروب ہوگیا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین اپنے محور پر تھوڑا سا جھکتی ہے اور اس کے نتیجے میں آرکٹک سرکل میں سردیوں کے دوران سورج کئی ہفتوں تک غروب ہوتا ہے ۔اس کے برعکس گرمیوں میں یہ خطہ 24 گھنٹے سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے اور اسے آدھی رات کے سورج کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں