امریکا،گمشدہ انگوٹھی 20 ٹن کچرے کے نیچے سے برآمد

امریکا،گمشدہ انگوٹھی 20 ٹن کچرے کے نیچے سے برآمد

نیو ہیمپشائر(نیٹ نیوز)امریکا میں کچرا صاف کرنے والے ملازمین نے 20 ٹن کچرا ہٹا کر گمشدہ انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے وِنڈہیم کے جنرل سروسز ڈائریکٹر ڈینس سِنیبالڈی کا کہنا تھا کہ انہیں علاقے سے ایک ادارے کے ملازم کی کال آئی اور اس نے علاقے کے رہائشی سے رابطہ کروایا جن کی انگوٹھی حادثاتی طور پر کچرے میں چلی گئی تھی۔ڈینس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خاتون نے ان کو کچرا پھینکنے کے وقت سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈینیس نے نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیا تاکہ خاتون کے پھینکے گئے کچرے کی جگہ کا تعین کیا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ پہلا سکوپ کدھر گیا اور وہ کس منزل پر موجود ہوگا لیکن اس کے باوجود انہیں بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑا۔ ان کی ٹیم کو کچرے کے تھیلوں کے جتھے میں درست تھیلے کی تلاش میں 12 فٹ نیچے تک جانا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں