سعودی عرب:القارہ کے پہاڑی غاروں کے پُر اسرار راز

سعودی عرب:القارہ کے پہاڑی غاروں کے پُر اسرار راز

ریاض(نیٹ نیوز) الاحسا کمشنری میں ‘القارہ’ پہاڑ راہداریوں اور غاروں پر مشتمل ہے ، ان میں سے بعض بند اور دیگر کھلے ہوئے ہیں۔

القارہ پہاڑ کے غار ساڑے 3 ہزار سال پرانے ہیں، ابتداء میں یہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد تھے جبکہ غاروں کی تعداد 18 ہے ۔ لوگوں نے اُس زمانے میں پہاڑوں کی چٹانوں کو تراش کر گھر بنائے ۔ پہاڑی گھروں کی چھتوں پر رنگ کیا تاکہ وہ رطوبت سے محفوظ رہ سکیں بعض ایسے ہیں جہاں شادی کی تقریبات ہوتی تھیں۔ القارہ پہاڑ کے غاروں کے بعض راستے دشوار گزار ہیں۔ قریبی آباد لوگ یا ماہرین ہی ان غاروں کے راستوں کی گتھیاں سلجھا سکتے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں پائے جانے والے عجیب وغریب اشکال کی ہزاروں سال قدیم چٹانیں اور تاریخی حجری نوادر منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں