ہوٹل میں کام نہ ہونے کے برابر ،تھپڑ مارنے کا کام شروع

ہوٹل میں کام نہ ہونے کے برابر ،تھپڑ مارنے کا کام شروع

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایسا ریسٹورنٹ کے بارے میں جہاں لوگ کھانا کھانے کے لئے نہیں بلکہ تھپڑ کھانے جاتے ہیں۔

چین میں اینڈرائیڈ ریسٹورنٹس کے بعد اب جاپان میں بھی ایک انوکھے ریسٹورنٹ کا انکشاف ہوا ہے جہاں لوگ تھپڑ کھانے کے لئے جاتے ہیں۔جاپان کے جنوبی ساحل پر ناگویا کے اس ریستوران میں آنے والے صارفین نہ صرف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ ہوٹل کے عملے سے تھپڑ بھی کھاتے ہیں۔ یہاں آنے والے گاہک خوشی خوشی اس ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے تھپڑ کھانا پسند کرتے ہیں ۔ہوٹل میں موجود خواتین آنے والے گاہکوں کو تھپڑ رسید کرتی ہیں اور تھپڑ مارنے کے لیے 300 ین وصول کرتی ہیں۔ 2012 میں Shachihoko-ya نامی یہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، ریسٹورنٹ میں کام نہ ہونے کے برابر تھا، اسی لئے تھپڑ مارنے کا سہارا لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں