جہاز کا دروازہ کھلنے سے مسافر بچے کے کپڑے پھٹ گئے

 جہاز کا دروازہ کھلنے سے مسافر بچے کے کپڑے پھٹ گئے

پورٹ لینڈ(نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک جہاز کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا۔

الاسکا ایئرلائنز کے بوئنگ 9-737 میکس طیارے نے سنیچر کو اُس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب اُس کا دروازہ دورانِ پرواز کچھ منٹوں بعد کھل گیا۔ مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورٹ لینڈ سے اونٹاریو جانے والی اس پرواز کا مِڈ کیبن ایگزٹ ڈور طیارے سے بالکل جدا ہوگیا۔ٹوئٹر پر راز الرٹس نامی ہینڈل نے پرواز میں موجود مسافر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دباؤ کی وجہ سے بڑی کھڑکی کا سیکشن اور ایک خالی سیٹ اکھڑ گئی جس کے باعث ایک مسافر بچے کی شرٹ پھٹ گئی۔ اس سلسلے میں الاسکا ایئرلائنز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘اس طیارے کو 171 مسافروں اور عملے کے 6 اراکین کیساتھ بحفاظت پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ ہم اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں