بھارتی ریاست ہریانہ کے بیروزگار بارات لے کر نکل پڑے

 بھارتی ریاست ہریانہ کے بیروزگار بارات لے کر نکل پڑے

کرنال (نیٹ نیوز)بھارت میں بے روزگاری سے تنگ آئے نوجوانوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ۔۔

اور کرنال شہر میں بے روزگاروں کی بارات نکالی۔بھارتی ریاست ہریانہ میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں کرنال کی سڑکوں پر ریاست بھر کے نوجوانوں نے رقص کیا اور بی جے پی کی حکومت کو اس کے وعدے یاد دلائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں اس وقت 37 فیصد کے قریب لوگ بے روزگار ہیں۔بے روزگاروں کی بارات کرنال کے پرانے بس سٹینڈ سے شروع ہوئی اور پورے شہر سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس پہنچی، جہاں بے روزگاروں نے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔بیروزگاروں کی اس احتجاجی بارات کی قیادت عام آدمی پارٹی کے سابق ریاستی صدر نوین جے ہند نے کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں