60 سالہ خاتون نے مس بیونس آئرس کاٹائٹل جیت لیا

 60 سالہ خاتون نے مس بیونس آئرس کاٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(نیٹ نیوز)ارجنٹائن کی ایک 60 سالہ وکیل اور صحافی خاتون نے حال ہی میں مس بیونس آئرس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

الجانڈرا مریسا روڈریگز نامی اس خاتون نے مس ارجنٹینا بیوٹی مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الجانڈرا مریسا روڈریگز کے کوالیفائی کرنے کی وجہ انکا اس عمر میں بھی حیرت انگیز طور پر بالکل نوجوان نظر آنا ہے۔ گزشتہ برس کے آخر سے مس یونیورس مقابلہ حسن اب زیادہ جامع اس لیے ہوگیا ہے کہ 1958 سے عمر کی جو حد مقرر تھی وہ اب ختم کردی گئی ہے ۔ اس سال سے شروع ہونے والے یہ مقابلے اب صرف 18 سے 28 سال تک کی خواتین کے لیے محدود نہیں رہا ہے بلکہ اب میچور عمر کی خواتین بھی اس میں امیدوار بن سکتی ہیں۔ایسا ہی کچھ بیونس آئرس سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الجانڈرا مریسا روڈریگز کے ساتھ ہوا کہ وہ اس عمر میں بھی بالکل نوجوان نظر آتی ہیں۔ حالانکہ انکے ساتھ مقابلے میں شریک زیادہ تر خواتین ان سے بہت کم عمر تھیں لیکن ججز نے انہیں کامیاب قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں