چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونیوالے کی موت یقینی

چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونیوالے کی موت یقینی

وینیسیا(نیٹ نیوز)کوسٹا ریکا میں ایک ایسا غار موجود ہے جسے ’موت کا غار‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اور وجہ یہ ہے کہ جب کوئی مخلوق اس میں داخل ہو جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتی۔

یہ غار خوبصورت پہاڑی اور سرسبز سیاحتی علاقے Recreo Verde میں واقع ہے ۔یہ آتش فشاں پہاڑ Poas Volcano کے کنارے پر واقع ہے ۔ یہ غار صرف 2 میٹر گہرا اور 3 میٹر لمبا ہے ۔ ویسے تو اس قسم کے غار کیڑے مکوڑوں، پرندوں اور چھوٹے جانوروں کے لیے ایک مثالی پناہ گاہ کا کام دیتے ہیں لیکن یہ غار ایسا نہیں ہے ۔جب کوئی بھی مخلوق اس میں داخل ہوتی ہے تو وہ فوراً ہی مر جاتی ہے ۔ اس غار کا ماحول صرف اور صرف کاربن مونو آکسائیڈ پر مبنی ہے جو کہ انتہائی زہریلی گیس ہے ۔اس کی خطرناک کیفیت کا اندازہ لگانے کیلئے مقامی گائیڈز غار کے اندر ایک مشعل روشن کرتے ہیں۔ اور جیسے ہی وہ اس غار میں اسے ڈالتے ہیں تو وہ مشعل فوراً بجھ جاتی ہے کیونکہ اس میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہے جو آگ جلانے میں مدد دیتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں