کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا :تحقیق

 کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا :تحقیق

ہیلسنکی (نیٹ نیوز) بچوں اور نوجوانوں کا کاہل رویہ ان کے دل کے بڑا ہونے، دل کے دورے، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ میں کیے جانے والے مطالعے میں محققین کے علم یہ بات آئی کہ سست رویہ 17 سے 24 سال کے درمیان نوجوانوں میں دل کے سائز میں اضافے میں 40 فی صد تک کا اضافہ کر سکتا ہے ۔جامعہ سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محقق اینڈریو ایگبیج نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رویہ چلتے ٹائم بم کی طرح ہے ۔ اس بات کے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے کہ بچوں میں کاہلی ان کی صحت کو لاحق ایک خطرہ ہے جس کو سنجیدہ لیا جانا چاہئے ، دوسری جانب وہ بچے جو ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہے ان کے دل کا سائز بڑھنے کے خطرات 49 فی صد تک کم دیکھے گئے۔ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی کاہلی کا علاج ہے ۔ روزانہ تین سے چار گھنٹے ہلکی پھلکی جسمانی کرنا آسان ہوتا ہے جس میں کھیلناکودنابھی شامل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں