جاپانی شخص نے 63 پتوں والا شبدر اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

جاپانی شخص نے 63 پتوں والا شبدر اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایک جاپانی شخص نے 63 پتوں والا شبدر اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔45 سالہ یوشیہارو ویٹانابے نے 2012 سے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے شبدروں کی کراس پولی نیٹنگ شروع کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال بہ سال پتوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ان کا ہدف ہمیشہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔یوشیہارو نے کہا کہ انہوں نے ان شبدروں کو پولی نیٹ کرنے کے لئے متعدد طریقوں کا استعمال کیا اور بہت سی بار ان کو ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا، کبھی پتوں کی تعداد کم ہوجاتی تھی یا تین پتوں والا عام شبدر اگ جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پتوں کی زیادہ تعداد میں جینیات کا تعلق ہوتا ہے تاہم اس بات کا علم نہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے ۔اس حیرت انگیز کارنامے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی جاپانی باشندے کی تعریف میں کمنٹس دئیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں