صرف پانی پی کر 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم

صرف پانی پی کر 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم

واشنگٹن(نیٹ نیوز)کوسٹاریکا کے شہری نے واٹر فاسٹنگ سے 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرلیا۔ایڈیس ملر نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے تجربے کو شیئر کیا۔۔۔

 جس میں انہوں نے واٹر واسٹنگ سے صرف 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ واٹر فاسٹنگ کے پہلے چند دنوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ انکا جسم صاف ہو رہا ہے، ابتدائی دن مشکل تھے اور ان کو جسم میں تھکاوٹ اور توانائی کی کمی محسوس ہورہی تھی۔ وہ شروع میں دن میں چار لیٹر پانی پیتے تھے تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اسے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں 14 ویں روز کے بعد سے وہ اس معمول میں ایڈجسٹ ہوگئے۔ ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹر فاسٹنگ ایک قسم کا روزہ ہے جس میں پانی کے علاوہ سب کچھ ممنوع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں