اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفٰی دیدیا، اجلاس طلب

 اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفٰی دیدیا، اجلاس طلب

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفٰی دیدیا جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی اسٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کیلئے استعفٰی دیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ قانونی طور پراستعفٰی رد نہیں کر سکتا۔  بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفٰی کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے ۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافاتاستعفٰی کی وجہ بنے ہیں۔بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ایس ایکس کااستعفٰی منظور کرلیا۔ بورڈ ممبران نے پی ایس ایکس کیلئے مستعفی ایم ڈی فرخ ایچ خان کی خدمات کو سراہا۔ استعفٰی منظور ہونے کے بعد بھی فرخ خان 2ستمبر 2024 تک خدمات انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں