اگر حملہ کیا گیا تو جوہری ہتھیار استعمال کرینگے ،شمالی کوریا کی جنوبی کوریا،امریکا کو دھمکی

اگر حملہ کیا گیا تو جوہری ہتھیار  استعمال کرینگے ،شمالی کوریا کی  جنوبی کوریا،امریکا کو دھمکی

سیؤل(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا کی طرف سے حملہ کیا گیا تو ان کا ملک بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔۔۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے کہا کہ اگر دشمن طاقتوں نے شمالی کوریا کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا تو پیانگ یانگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے پاس موجود تمام جارحانہ طاقت بشمول جوہری ہتھیار کا استعمال کرے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا جنوبی کو ریا کے رہنما یون سک یول ایک کٹھ پتلی ہیں ،وہ مغربی ممالک کے زیر اثر ہیں ، ان سے کسی بھی بیوقوفی کی امیدکی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں