جنوبی افریقا :درجنوں خواتین کیساتھ زیادتی کرنیوالے شخص کوعمر قید

جنوبی افریقا :درجنوں خواتین کیساتھ  زیادتی کرنیوالے شخص کوعمر قید

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا کی عدالت نے ایک شخص کو درجنوں خواتین کیساتھ زیادتی و دیگر 90 مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

 ملزم نے 2012 سے 2021 کے درمیان جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے اور اس کے آس پاس خواتین کا ریپ کیا۔عصمت دری، اغوا، چوری ،حملہ سمیت دیگر مقدمات میں مجرم پھکاتھی 42سال جیل میں گزارے گا۔جوہانسبرگ ہائیکورٹ کے جج لیسگو ماکولو نے کہا عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مجرموں کو سزائیں دیں۔یاد رہے جنوبی افریقا میں اپریل اور جون 2024 کے درمیان عصمت دری کی 9ہزار309 وارداتیں ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں