سونیری بینک نے 500ویں برانچ کا افتتاح کرکے اہم سنگ میل عبورکر لیا

سونیری بینک نے 500ویں برانچ کا افتتاح کرکے اہم سنگ میل عبورکر لیا

کراچی(کامرس ڈیسک)سونیری بینک نے خیابانِ شمشیر کراچی میں اپنی 500ویں برانچ کا شاندار افتتاح کیا۔

 یہ اہم سنگ میل سونیری بینک کے اپنے تمام صارفین کو نزدیک ترین مقام پر بینکنگ خدمات پہنچانے کے عزم اور بینکنگ سے دور افراد کو بینکنگ انڈسٹری سے متعارف کرانے کے ایس بی پی کے ہدف میں معاونت کا آئینہ دار ہے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدتھے ۔ سونیری بینک کی اعلیٰ قیادت نے بھی اس پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔ ربن کاٹنے کی رسم سونیری مینجمنٹ ٹیم کی اعلیٰ شخصیات کی موجودگی میں اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمدنے سونیری بینک کے چیئرمین امین فیراستہ کے ہمراہ ادا کی۔ جمیل احمد نے سونیری بینک کی توسیعی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سونیری بینک کایہ سنگ میل عبور کرناانتہائی قابل تعریف ہے ۔بینکنگ خدمات میں اضافے کیلئے ان کی یہ لگن ایک مضبوط اور جامع مالیاتی سیکٹرکیلئے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے ۔سونیری بینک کے چیئرمین امین اے فیراستہ نے نئی برانچ کے حوالے سے کہاکہ اپنی 500ویں برانچ کے افتتاح کا جشن مناتے ہوئے ہم جدت، ترقی اور بہترین کسٹمر سروس کیلئے خود کو وقف کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ بینک کے صدر اور سی ای او محتشم احمد اشائی نے کہا کہ ہماری 500ویں برانچ کا افتتاح اپنے صارفین کو بہترین بینکنگ فراہم کرنے کیلئے ہمارے اجتماعی عزم کا آئینہ دارہے ۔ بینک کے ڈپٹی سی ای اواحسن مشاہد صدیقی نے کہا کہ ہمیں اس اہم سنگ میل تک پہنچنے کیلئے ٹیم کی لگن اور محنت پر بے حد فخر ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں