وزن گھٹانے والی ادویات بینائی کھو نے کا سبب بننے لگیں

وزن گھٹانے والی ادویات بینائی کھو نے کا سبب بننے لگیں

میساچوسٹس(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ وزن گھٹانے والی معروف ادویات اوزیمپک یا ویگووی لیتے ہیں ان میں نابینا ہوجانے کی ایک نایاب بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

امریکا میں ماس آئی اینڈ ایئر کے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں NAION کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے جو کہ ایک آنکھ کی خرابی کی قسم ہے جس کی وجہ سے آنکھ میں اچانک بینائی ختم ہو جاتی ہے ۔یہ حالت نسبتاً نایاب ہے ، عام آبادی کے 100,000 افراد میں سے 10 اس کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ لیکن ڈاکٹروں نے ایک ہفتے میں تین کیسز نوٹ کیے اور ان میں سے ہر ایک مریض مذکورہ بالا ادویات میں سے دونوں یا ایک دوائی لے رہا تھا۔ ان ادویات کا استعمال صنعتی ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں