بھارتی علاقے میں سیلاب کیساتھ بڑے مگرمچھوں کی آمد

بھارتی علاقے میں سیلاب کیساتھ بڑے مگرمچھوں کی آمد

وڈودارا(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودارا میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے مقامی ندی میں سیلاب آگیا ہے جس کے ساتھ ساتھ مگر مچھ بھی رہائشی مقامات میں داخل ہوگئے ہیں۔

شہر وڈودارا کے رہائشیوں کیلئے نہ صرف اب گھروں اور گلیوں میں بھرے ہوئے پانی سے نمٹ رہے ہیں بلکہ بڑے مگرمچھوں کی تلاش میں بھی رہنا پڑرہا ہے جو ان کے جانوروں کو چھیننے یا ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے دریائے وشوامتری کے پانی میں بہنے کے بعد سے دیوہیکل مگرمچھوں کی گلیوں میں ‘چہل قدمی’ اور نہروں میں تیراکی کی ویڈیوز بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔دریا وشوامتری میٹھے پانی کے سینکڑوں مگرمچھوں کا گھر ہے جن میں سے کم از کم دو درجن وڈودرا میں پکڑے گئے تھے ۔وڈودرا رینج فارسٹ آفیسر کرن سنگھ راجپوت نے بتایا کہ ہم نے دو مگرمچھوں کو پکڑا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں