گاڑی کی بنجی جمپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

گاڑی کی بنجی جمپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

پیرس(نیٹ نیوز) پیشہ ور سٹنٹ ڈرائیور نے گاڑی کے اندر بیٹھ کر bungee جمپنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

۔نسان فرانس کمپنی نے پیرس کے علاقے Puteaux میں واقع بزنس ڈسٹرکٹ میں عالمی ریکارڈ کا اہتمام کیا اور لارنٹ لاسکو نامی سٹنٹ مین کو اسے انجام دینے کیلئے ہائر کیا۔آٹھ بنجی ڈوریوں سے جڑی نسان کی Qashqai e-Power کار کو 213 فٹ اور 3 انچ کی اونچائی پر کرین سے گرایا گیا جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے سب سے اونچی کار بنجی جمپ کا اعزاز حاصل کیا اور مقرر کردہ ہدف پورا کیا۔نسان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جیروم بگیٹ نے کہا کہ یہ اسٹنٹ ایک منطقی اقدام لگتا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مختلف ٹی وی اشتہارات میں قشقائی ای پاور کو اسکیٹ بورڈنگ اور پینٹ بال جیسے کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں