گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنیوالا نوکری سے فارغ

گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنیوالا نوکری سے فارغ

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں ایک شخص کو گوگل پر گھنٹوں عجیب و غریب موضوعات سرچ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

جوش ولیم نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نوکری جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھڑاس نکالنے کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ کس طرح ان کے اور دیگر نوکریوں کے درمیان حائل ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنا کام نہیں ہوتا تھا اس لیے وہ گوگل پر بے وقوفانہ چیزیں سرچ کرنے لگ جاتے تھے ۔ یہ بات کافی شرمناک ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی ترکیہ میں اپنے دانتوں کا کام کرنے میں صرف اس لیے خرچ کر ڈالی کہ جب وہ واپس آئیں تو بے روز گار ہوں۔ترکیہ میں دانتوں کے کام جیسی سرچز پر 50 سے زیادہ گھنٹے ضائع کرنے کے اعتراف کی وجہ سے ان کو جولائی میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں