ناسا کا کروڑوں میل دور سگنل بھیجنے کا کامیاب تجربہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے نے 29 کروڑ میل (46 کروڑ کلومیٹر) دور لیزر سگنل بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔
ادارے کی جانب سے کی جانے والی یہ کوشش نظام شمسی کے جاننے کے عمل کو بدل کر رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔لیزر آج کے وقت میں استعمال ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی کے مقابلے میں 100 گُنا زیادہ ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جس کے سبب زیادہ پیچیدہ اور ہائی ڈیفینیشن ڈیٹا بھیجا جا سکتا ہے ۔اس تجربے میں ناسا کی جانب سے یہ سگنل سائیکی اسپیس کرافٹ کو بھیجا گیا۔ یہ اسپیس کرافٹ گزشتہ برس اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد سائیکی نام کے سیارچے کا مشاہدہ کرنا ہے ۔ 29 کروڑ میل کا یہ فاصلہ زمین اور مریخ کے ایک دوسرے سے سب سے دور مقام پر ہونے کے فاصلے کے برابر ہے ۔