فرانسیسی فٹبالرکلیان ایمباپے پر خاتون سے زیادتی کا الزام

فرانسیسی فٹبالرکلیان ایمباپے پر خاتون سے زیادتی کا الزام

پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کے خلاف سویڈن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے خاتون سے سویڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی۔کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سویڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کیلئے ہسپتال پہنچی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیس کی اتصدیق یا تردید نہیں کی تاہم رئیل میڈریڈ سٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے ۔امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے ، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں