زیادہ ایندھن استعمال کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن

زیادہ ایندھن استعمال کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن

لندن(نیٹ نیوز)دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن ایک دن میں 250 ٹن ایندھن استعمال کرتا ہے ۔

 عظیم الجثہ کنٹینر جہازوں کو چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا 14 سلنڈر کا ورٹسیلا۔سولزر آر ٹی اے 96۔سی دو اسٹروک ٹربو چارجڈ ڈیزل انجن دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن ہے ۔ واضح رہے کہ ورٹسیلا شمالی یورپی ملک فن لینڈ کی کمپنی ہے جو اس قسم کے ہیوی مشینیں تیار کرتی ہے ۔13 میٹر اونچا، 26 میٹر لمبا اور مجموعی طور پر 2,300 ٹن وزنی 14 سلنڈر کا ورٹسیلا۔سولزر آر ٹی اے 96۔سی ایک دھاتی دیو ہیکل انجن ہے جو 'اب تک بنایا گیا سب سے بڑا کمبسشن انجن کہلانے کے قابل ہے ۔ اس دیوہیکل کرینک شافٹ کا وزن 300 ٹن ہے اور یہ روزانہ تقریباً 250 ٹن ایندھن استعمال کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں