گاڑیوں کا وسیع ترین مجموعہ رکھنے والی خاتون
لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی کاروں کی شوقین خاتون کو دنیا کی سب سے زیادہ کاریں جمع کرنے والی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔
ایوشیم ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ جین ویٹزمین نے ایک بہت بڑا 65 گاڑیوں والا گیراج بنایا ہے جس میں انہوں نے گاڑیاں جمع کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی گزار دی ہے۔ ان کے گیراج میں موٹر سائیکلیں، اسکوٹر اور کاریں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ایسی بھی گاڑی ہے جو لکڑی سے بنی ہوئی ہے ۔خاتون کے مجموعے میں دنیا کی تیز ترین کاریں بھی موجود ہیں جن میں ٹویوٹا 2000GT، کلاسک وانوال اور Ford GTD 40 شامل ہیں۔ جین نے بتایا کہ وہ ان سب کو باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔ میرے والد جیگوار کمپنی کی گاڑیوں کے بہت شوقین تھے۔ پھر میں اور میرے بھائی میں بھی یہ شوق پیدا ہوا۔