شہری نے ملازمت چھوڑنے کیلئے اپنی چار انگلیاں کاٹ ڈالیں

 شہری نے ملازمت چھوڑنے کیلئے اپنی چار انگلیاں کاٹ ڈالیں

ممبئی (نیٹ نیوز) گجرات سے تعلق رکھنے والے میور تارا نے ملازمت چھوڑنے کیلئے اپنے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ ڈالیں۔۔۔

رواں ماہ کے شروع میں میور تارا نے اپنے آبائی شہر سورت کے ایک پولیس سٹیشن میں رپورٹ کیا تھا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر ایک دوست کے گھر جا رہے تھے کہ جب انہیں اچانک چکر آئے اور وہ سڑک کے کنارے پر گرگئے ۔ 10 منٹ بعد جب وہ بیدار ہوئے تو ان کے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کٹی ہوئی تھیں۔ جب پولیس نے ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو میور نے اپنی انگلیاں کاٹنے کا اعتراف کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ کمپنی میں کمپیوٹر آپریٹر ہیں لیکن وہ ملازمت سے سبکدوش ہونا چاہتے تھے ۔ مگر یہ بات وہ باس کو نہیں کہہ سکتے تھے، لہٰذا انہوں نے اپنی اگلیاں کاٹ دیں تاکہ کام نہ کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں