2 بچوں میں کورونا جیسی علامات والے وائرس کی تشخیص
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر بنگلورو ایک ہسپتال میں دو شیر خوار بچوں 8ماہ کے لڑکے اور3ماہ کی لڑکی میں کورونا جیس علامات والے وائرس ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) کی تشخیص ہوئی ہے۔
،جن بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں بین الاقوامی سفر کی کوئی ہسٹری نہیں ہے ۔دوسری جانب مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ اس وائرس کے کیسز پہلے سے ہی بھارت سمیت عالمی سطح پر زیر گردش ہیں۔رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے جس بچے میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص ہوئی، وہ پہلے برونکپونیومونیا کا شکار رہ چکی، اسی طرح سے 8 ماہ بچے کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، وہ بھی برونکوپنیومونیا سے متاثر رہ چکا۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں سانس سے متعلقہ متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے آئی سی ایم آر کی جاری کوششوں کے دوران معمول کی نگرانی کے تحت بنگلورو میں دونوں کیسوں کی تشخیص کی گئی۔