چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔
پروموشن کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروموشن کمیٹی جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دوبارہ تشکیل دی گئی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پروموشنل کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔