نوجوان نے کمبل کے سائز کی 12 فٹ گول روٹی بناڈالی

 نوجوان نے کمبل کے سائز کی 12 فٹ گول روٹی بناڈالی

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا۔ پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے پاکستانی نوجوان کی روٹی بنانے کی ویڈیو شیئر کی ۔

جس کو 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔صہیب نے ویڈیو میں بتایا کہ نان بائی نے مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کی بیلا اور پھر اس کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔انہوں نے اس کو دنیا کی سب سے بڑے روٹی قرار دیا جس میں نان بائی کو مہارت کے ساتھ روٹی کو توے کی جگہ گول پر ڈالتے بھی دکھایا گیا ہے ۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا "مجھے وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جہاں یہ آٹا نان بائی کے بازو، چہرے ، پاؤں اور بالوں سے ٹکرایا، اسی وجہ سے ذائقہ آتا ہے ’’۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ ہاتھ سے بنی ہوئی نہیں، بلکہ پیر سے بنی ہوئی روٹی ہے !"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں