دوران پرواز پائلٹ گر گیا، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز پائلٹ گر گیا، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر کے شہر الغردقہ سے برطانیہ جانے والے ایک مسافر طیارے کو یونان کے شہر ایتھنز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے ۔

الغردقہ سے مانچسٹر جانے والے ‘ایزی جیٹ’ کے طیارے کے پائلٹ کی طبیعت اچانک بگڑ جانے اور طیارے کا کنٹرول کھو دینے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔جب جہاز میں افراتفری مچی تو عملے کے ارکان مشروبات کی ٹرالیاں چھوڑ کر کاک پٹ کی جانب بھاگے ۔ وہاں پائلٹ کو خراب حالت میں دیکھ کر فوری طور پر طبی مدد طلب کی گئی۔ اس کے بعد معاون پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول سنبھالا اور اسے یونان کے شہر ایتھنز کے ایئرپورٹ پر اتار دیا۔اس واقعے کے بعد مسافر محفوظ لینڈنگ ممکن بنانے پر معاون پائلٹ کی تحسین کر رہے ہیں۔جہاز کے ایک مسافر نے بتایا کہ جب یہ بتایا گیا کہ وہ شخص جہاز کا کیپٹن تھا تو مجھ سمیت تمام مسافر پریشان ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں