دُلہن کی معاون بننے کی قیمت نہ ملنے پرشادی میں شرکت سے انکار

لندن(نیٹ نیوز)ایک خاتون نے اپنے بہترین دوست کی شادی میں شرکت کرنے سے اس وقت انکار کر دیا۔۔
جب دُلہن کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں شادی میں شرکت کے بھاری اخراجات کی تفصیل تھی۔ خاتون نے اپنی دیرینہ دوست میگن کو شادی میں خاص معاون خاتون (bridesmaid) بننے کے لیے کہاتواس نے ایساکرنے کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 28 ہزار بتائی ۔مالی مطالبات سے پریشان خاتون میگن کے پاس پہنچیں اور بتایا کہ کُل لاگت اس کے بجٹ سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس کی دوست اپنے موقف پر قائم رہی اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ اخراجات لازمی ہیں۔ اس پر خاتون نے دوست کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا۔