ادرک کا تیل گنج پن کی شکایت کو دور کرنے میں مفید

لاہور(نیٹ نیوز)ادرک میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کی نشوونما میں بھی اپنا بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔
یوں تو اس تیل کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اگر اپنے بالوں کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تو اسے کیسٹرل آئل کے ساتھ استعمال کریں، ہلکے ہاتھ سے مالش کرنے کے بعد 30 منٹ کیلئے سر کی جڑوں میں لگا رہنے دیں اور معمول کے مطابق دھو لیں۔بالوں کو نرم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ 1 چمچ ادرک کے تیل کو 2 چمچ ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کریں اور سر پر مساج کریں اورپھرہلکے گرم پانی سے بالوں کو صاف کرلیں، بالوں کو گھنا کرنے کیلئے ادرک کے تیل میں روز میری آئل کا استعمال بہترین ثابت ہوسکتا ہے ، دونوں تیل گنج پن سمیت گرتے بالوں کی شکایت کو دور کرینگے ۔