چین چاند کے نمونے پاکستان سمیت 6 ممالک کو دیگا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے حال ہی میں چاند سے لائے گئے نمونوں کو بین الاقوامی سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے۔۔
مختلف ممالک کے اداروں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ نمونے چین کے 2020 کے چانگ ای-5 لونر مشن کے دوران جمع کیے گئے تھے جس کے تحت 1,731 گرام چاند کی مٹی اور چٹانیں زمین پر لائی گئیں ۔چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن،براؤن یونیورسٹی اور سنی سٹونی بروک یونیورسٹی ،دی اوپن یونیورسٹی،انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈو گلوب ڈی پیرس،یونیورسٹی آف کولون،یونیورسٹی آف اوساکا کو یہ قیمتی نمونے فراہم کیے یہ اعلان رواں ماہ 2025 کو شنگھائی میں چین کے 10ویں اسپیس ڈے کے موقع پر کیا گیا۔واضح رہے کہ چانگ ای-5 مشن کے ذریعے حاصل کردہ چاند کے نمونے تقریباً 1.96 ارب سال پرانے ہیں ۔