اسٹار وارز کے وِلن سے تعبیر کرنے پر خاتون کا کولیگ پر مقدمہ

اسٹار وارز کے وِلن سے تعبیر کرنے پر خاتون کا کولیگ پر مقدمہ

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی ایک ملازمہ، لورنا رووک، نے خود کو اسٹار وارز کے ایک منفی کردار سے تعبیر کرنے پر اپنے کولیگ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ۔۔

اور تقریباً 29,000 (تقریباً 34 لاکھ پاکستانی روپے ) بھی ہرجانے میں جیت گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ٹیم بلڈنگ سرگرمی کے دوران ان کے ایک ساتھی نے ان کی غیر موجودگی میں ایک "اسٹار وارز" تھیم پر مبنی شخصیت کا ٹیسٹ ان کی طرف سے مکمل کیا اور اعلان کیا کہ ان کی شخصیت "ڈارتھ ویڈر" سے ملتی ہے ۔یہ واقعہ لندن میں این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔لورنا رووک ایک ذاتی کال پر تھیں جب ان کے ساتھی نے ان کی طرف سے ایک "اسٹار وارز" تھیم پر مبنی شخصیت کا ٹیسٹ مکمل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں