جانوروں کی آواز انسانی زبان میں ترجمہ کرنیکی کوشش

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو ایک ایسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔۔
جو جانوروں کی آوازوں کا انسانوں کی زبان میں ترجمہ کر سکے ۔بائی ڈو نے اس حوالے سے گزشتہ سال دسمبر میں ایک پیٹنٹ دائر کیا تھا جسے چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ ہفتے شائع کیا ہے ۔چینی کمپنی کی جانب سے دائر کیے گئے پیٹنٹ کے مطابق یہ اے آئی سسٹم بنانے کے لیے جو ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا وہ جانوروں کی آواز، تاثرات، رویے میں آنے والی تبدیلیاں ا ور دیگر حیاتیاتی علامات پر مبنی ہوگا۔ پیٹنٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے آئی سسٹم ڈیٹا کا تجزیہ کر کے جانوروں کے جذبات و احساسات کا تعین کرے گا اور پھر اس کا انسانی زبان میں ترجمہ کرے گا اس طرح انسان کو پالتوں جانوروں کو سمجھنے اور ان کا خیال رکھنے میں آسانی ہوگی۔